ملک میں اتنی بڑھتی مہنگائی سے مردوں کے بال گر جاتے ہیں سونیا حسین

کراچی: اداکارہ سونیا حسین بھی ملک میں بڑھتی مہنگائی سے تنگ آ گئیں۔

۔سونیا نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی اکثریت سمجھتی ہے کہ گھر چلانے کیلئے عورت کو اپنے کیریئر کی قربانی دینی چاہئے لیکن ہمارے ہاں بہت سی خواتین کام اور گھر ساتھ چلا رہی ہیں۔ اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ مرد حضرات علم نہیں کس ذہنی تناو کا شکار ہوتے ہیں کہ ان کے بال ہی گر جاتے ہیںرپورٹ کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے ہاتھوں پوری قوم پریشان ہے اور مہنگائی ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہی جبکہ غیر ملکی کرنسی بھی وقتا فوقتا اوپر چلی جاتی ہے۔