//

ملک میں کورونا سے مزید 161 افراد جاں بحق

#CountryFromCorona #NCOC #Karachi #RIP #Sindh #SOPs

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک:ملک میں گزشتہ روز کورونا سے مزید 161 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔
گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 5 ہزار 18 مریض کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح اس وبا سے چھٹکارا پانے والے افراد کی تعداد 7 لاکھ 33 ہزار 62 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا کے مجموعی مثبت کیسز کی مصدقہ تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 8 ہزار 529، سندھ 2 لاکھ 86 ہزار 521، بلوچستان 22 ہزار 664، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 20 ہزار 590، اسلام آباد میں 76 ہزار 492، آزاد کشمیر 17 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کوویڈ کی تشخیص کے لیے 37 ہزار 587 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر سے کورونا کے مزید 3377 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.9 فیصد رہی جب کہ ایک ماہ بعد ملک میں 4 ہزار سے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ ایک روز میں کورونا کے قاتل وار سے مزید 161 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 310 تک پہنچ گئی ہے۔ پنجاب میں 8 ہزار 683 ، سندھ میں 4 ہزار 678، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 423، اسلام آباد 693، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 239 اور آزاد کشمیر میں 487 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 86 ہزار 151 ہے جن میں سے 5 ہزار 326 کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.