#Coronavirus #Pakistan #NCOC #RIP #Sindh #Karachi

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے

//

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: ملک میں کورونا وائرس سے مزید 25 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ گزشتہ روز 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 964,490 ہوگئی ہے جن میں سے 908,648 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 25 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.22 فیصد ہے۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 37 ہزار 364 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 830 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

.آرمی چیف سے کمانڈر ترک لینڈ فورسز کی ملاقات، باہمی دلچسپی، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

Next Story

پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا، شیخ رشید

Latest from Uncategorized