//

ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ، تعداد 7ہزار تک جاپہنچی

اسلام آباد: ویب ڈیسک :ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 303 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 582 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 582نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 303 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 93 ہزار 159 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 424 ہوگئی۔سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 243 ، پنجاب میں98 ہزار 487 خیبرپختونخوا 37 ہزار 387 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 207، بلوچستان میں 14 ہزار 499 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 550 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 513 تعداد ہوگئی۔