/

ملک کے بعض علاقوں میں بارش کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات

#MeteorologicalDepartment #Rainforecast #somepartscountry

لاہور: جدت ویب دیسک:محکمہ موسمیات نے ملک کے بعض علاقوں میں بارش جب کہ بیشترعلاقوں میں دن کے دوران گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کر دی۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان ،بالائی سندھ ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا جب کہ قلات،لسبیلہ ،خضدار، ژوب، تربت ،مکران، دالبندین میں بارش متوقع ہے۔ڈیرہ غازی خان، میانوالی، سرگودھا، بہاولپور اور خطہ پوٹھوہار میں بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ نوکنڈی اور کوئٹہ میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.