موت کے کنویں میں جاری کرکٹ کا سرکس رک گیا

#IPL #KolkataKnightRiders

ممبئی: موت کے کنویں میں جاری کرکٹ کا سرکس رک گیا جب کہ ملک میں روزانہ ساڑھے تین لاکھ کیسز اور ہزاروں اموات کے باوجود دولت کی لالچ میں آئی پی ایل کو نہ روکنے والا بھارتی کرکٹ بورڈ بیک فٹ پر چلا گیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے اسپنر ورون چکرورتھی اور فاسٹ بولر سندیپ واریئر کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پیر کو رائل چیلنجرز بنگلور سے شیڈول میچ ملتوی کردیا گیا، آئی پی ایل 2021 کے آغاز سے پہلی بار بائیوببل میں کوئی مثبت کیس سامنے آیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کی جانب سے چند روز قبل تک دعوی کیا جارہا تھا کہ آئی پی ایل کیلیے تیار کردہ بائیو ببل دنیا کا محفوظ ترین مقام ہے، وہاں پر کورونا کا گھسنا محال ہے مگر اب اس ببل میں بھی وائرس نے سوراخ کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.