مہران یونیورسٹی میں چیئر کیلئے پی پی ایل کا 7ملین روپے کا عطیہ

Public university in Jamshoro, Pakistan

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کے ایم ڈی و سی ای او سید وامق بخاری نے کہاہے کہ پی پی ایل جدید تحقیق و ٹیکنالوجی سے واقف نوجوان ٹیلنٹ کی نمو اور اسے فروغ دینے کے لئے تعلیمی اداروں اور صنعت کے مابین شراکت کوتقویت دینے کے عہد پر کاربند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہران یونی ورسٹی آف انجینئرنگ و ٹیکنالوجی (ایم یو ای ٹی )جامشور میں پیٹرولیم انجینئرنگ(پی ای ) کی پی پی ایل چیئرکے لئے7ملین روپے کی پہلی قسط کی ادائیگی کے موقع پر کیا۔پی پی ایل نے اس چیئر کے تحت آئندہ پانچ سالوں کے دوران مختلف سرگرمیوں کے لئے تقریباً50 ملین روپے مختص کئے ہیں۔انسٹیٹیوٹ برائے پیٹرولیم وقدرتی گیس انجینئرنگ(آئی پی این جی ای)، ایم یو ای ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالحق تونیواورپی پی ایل چیئر کے پروفیسر ڈاکٹر سرفراز احمد جوکھیو نے مشترکہ طور پرگزشتہ روز پی پی ایل کے ہیڈ آفس میں دونوں اداروں کے عہدے داروں کی موجودگی میںسید وامق بخاری سے چیک وصول کیا۔آئی پی این جی ای، ایم یو ای ٹی میں پیٹرولیم انجینئرنگ چیئر ایک کل وقتی پروفیسر کی خدمات حاصل کر کے حال ہی میں فعال ہوئی ہے۔ چیئر کے قیام کا مقصدآئی پی این جی ای میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تحقیق پرمبنی ڈھانچے کی تیاری اور اسے لاگو کرنا ہے، جس میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے نصاب کاان بنیادوں پرتجزیہ اور تیاری بھی شامل ہے۔مزید یہ کہ اس چیئر کے تحت صنعت میں اچھی شہرت کے حامل اداروں سے تعاون کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ کمپنی نے ملک کی سرفہرست پبلک اور پرائیویٹ جامعات میں چیئر قائم کی ہیں،جن میں این ای ڈی یونی ورسٹی برائے انجینئرنگ و ٹیکنالوجی، کراچی میں پیٹرولیم انجینئرنگ کی چیئر کے ساتھ ساتھ بحریہ یونی ورسٹی ، کراچی کیمپس میں جیو فزکس کی چیئر شامل ہیں۔ ایسی ہی ایک چیئر سند ھ یونی ورسٹی ، جامشورو میںقائم کی گئی ہے جو جلد ہی فعال ہو جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.