میرے ارد گرد منافق لوگوں کی بھرمار ہے،سلمان خان

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے میرے ارد گرد منافق لوگوں کی بھرمار ہے ،لوگ بظاہر میرے ساتھ ہنستے بولتے ہیں اور میری دی گئی پارٹیوں میں شرکت کرتے ہیں لیکن میرے پیٹھ پیچھے برائیاں بھی کرتے ہیں لہذا میں ایسی باتوں کی پرواہ نہیں کرتا۔ایک انٹرویو میں سلمان خان نے کہا کہ وہ خدا کے انصاف پر پورا یقین رکھتے ہیں اگر آپ کسی کے ساتھ کچھ غلط کرتے ہیں تو آپ کو اس کی سزا ضرور ملتی ہے۔ انٹرویو کے دوران جب سلمان سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے گھر میں منعقد کی جانے والی پارٹیوں میں بے تحاشہ پیسہ خرچ کرتے ہیں جبکہ آپ کو بھی یہ بات معلوم ہے کہ آپ کے ارد گرد موجود بہت سے لوگ صرف پیسے کی وجہ سے آپ کے قریب آتے ہیں کیا اس صورت میں یہ ممکن نہیں کہ ان بیکار لوگوں پر پیسہ اڑانے کی بجائے آپ اس پیسے کو فلاحی کاموں میں خرچ کریں اس سوال کے جواب میں سلمان نے کہا کہ میرے نزدیک پیسے کی اہمیت نہیں ہے نہوں نے اپنے قریب موجود ہوشیاراورتیز طرارلوگوں کے بارے میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے تجربے میں دیکھا ہے کہ کسی کیلئے دل میں بغض رکھنا یا کسی کو بددعا دینا یہ سب بیکار کی باتیں ہیں اگر آپ کسی کے ساتھ کچھ غلط کرتے ہیں تو آپ بھی خوش نہیں رہتے اور آپ کو حساب چکانا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے میرے ارد گرد منافق لوگوں کی بھرمار ہےلوگ بظاہر میرے ساتھ ہنستے بولتے ہیں اور میری دی گئی پارٹیوں میں شرکت کرتے ہیں لیکن میرے پیٹھ پیچھے برائیاں بھی کرتے ہیں لہذا میں ایسی باتوں کی پرواہ نہیں کرتا اور سوچتا ہوں کہ میں نے اس شخص کے ساتھ کچھ ایسا کیا ہوگا جس کی وجہ سے اس نے میرے ساتھ ایسا کیا، لوگوں کے ساتھ ہنسنے بولنے اور بھرپور مزاق کرنے والے سلومیاں کی باتوں سے صاف ظاہر ہے کہ وہ خدا کے انصاف پر پورا یقین رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ٹائیگر زندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.