/

میرے متعلق رپورٹ ہونیوالی خبر حقائق کے منافی ہے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد :: سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نجی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے متعلق رپورٹ ہونے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے سفید جھوٹ پر کیا جواب دوں، رانا شمیم بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان عہدے کی ایکسٹینشن مانگ رہے تھے جو میں نے منظور نہیں کی تھی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ رانا شمیم نے مجھ سے ایکسٹینشن نہ دینے کا شکوہ بھی کیا تھا۔