//

میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا اور پھرخودکشی کی، پولیس کا دعویٰ

Mir Hazar Khan Bijarani and Wife Murder

کراچی جدت ویب ڈیسک :پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد حاصل شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ صوبائی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ہزار خان بجارانی نے پہلے اہلیہ کو قتل کیا اور پھر خودکشی کی۔میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی پراسرار موت کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کی جانب سے پریس ریلیز جاری کردی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ‘میاں بیوی کے درمیان کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا’۔پریس ریلیز کے مطابق، ‘کل âیکم فروریá دوپہر ڈھائی بجے درخشاں تھانے کو میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ملنے کی اطلاع موصول ہوئی’۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ‘لاشیں خیابان جانباز میں واقع بنگلے کے پہلی منزل پر واقع اسٹڈی روم میں پائی گئیں’۔پریس ریلیز کے مطابق، ‘پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کیے، فرانزک ٹیم نے فنگر پرنٹس اور دیگر تمام ثبوت اکھٹے کرلیے جبکہ کمرے میں موجود خون کے نمونے بھی محفوظ کرلیے گئے ہیں’۔دوسری جانب گھر میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آر بھی قبضے میں لے لیا گیا۔پریس ریلیز کے مطابق، ‘شواہد کے مطابق دونوں کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی، میر ہزار خان بجارانی کو سر میں ایک گولی اور فریحہ رزاق کو تین گولیاں âایک گولی سر پر 2 پیٹ میںá لگی تھی’۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق، ‘فائرنگ تیس بور پستول سے کی گئی تھی اور جائے وقوعہ سے چار خول اور دو گولیاں ملیں’۔پریس ریلیز کے مطابق ‘صوبائی وزیر کے گھر پر تعینات دو پولیس گارڈز سمیت چھ ملازمین سے بیانات لیے گئے، جن کے مطابق دونوں میں کئی روز سے ناچاقی چل رہی تھی’۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ‘وقوعہ کے وقت گھر اندر سے بند تھا اور واقعے کے بعد بچوں نے ملازمین کے ساتھ مل کر دروازہ توڑا’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.