نئی زندگی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ،شادی موت بن گئی

جدت ویب ڈیسک :چارسدہ کے علاقے میاں کلی میں نوبیاہتا جوڑے کی کمرے سے لاشیں برآمد، اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا،پولیس کے مطابق دلہا دلہن کے جسموں پرتشدد کے نشانات نہیں،تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق پتہ چل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کی شادی گزشتہ رات ہوئی تھی، آج صبح گھر والوں نے جگانے کیلئے دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ آیا جس پر اہلخانہ دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو دونوں مردہ حالت میں پائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.