/

ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل

Nazim Jokhio murder investigation team changed

کراچی:جدت ویب ڈیسک: ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کردی گئی۔
کراچی کے علاقے ملیرجام گوٹھ میں ناظم جوکھیو کے قتل کیس کی تفتیشی ٹیم تبدیل کردی گئی ہے، نئی تفتیشی ٹیم کی تشکیل کے لیے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جوائنٹ تین رکنی تفتیشی ٹیم کی سربراہی اے آئی جی پی تنویرعالم اوڈھو کریں گے، اور ڈی ایس پی غلام علی جومانی اور انسپکٹر سراج احمد لاشاری بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مقتول کا موبائل فون اور کپڑے مل گئےذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کی تبدیلی کا فیصلہ مقتول کے اہلخانہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے15 نومبر کو کیس کی تفتیش کرنے والی پہلی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ناظم جوکھیو قتل کیس میں اب تک 6 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، کیس میں نامزد جام عبدالکریم سمیت 4 ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرچکے ہیں۔