/

نقیب محسود قتل کیس،ایس ایس پی ملیر رائوانوار کوعہدے سے ہٹانے کی سفارش

Sindh Police

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ پولیس کی اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی نے مبینہ پولیس مقابلے میں نقیب محسود کی ہلاکت پر ایس ایس پی ملیر رائو انوار کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔۔نقیب محسود کے قتل کے حوالے سے پولیس سے تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے نقیب محسود کو بے گناہ قراردیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ایس ایس پی رائو انور اور مقابلے میں شریک اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے نقیب محسود کو جعلی مقابلے میں مارا گیا،تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں ایس ایس پی ملیر رائو انوار کو عہدے سے ہٹاکر مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی نے رائو انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے، تحقیقاتی ٹیم نے ابتدائی رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.