نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ۔ اجلاس میں سینیٹر ز اور قومی اسمبلی کے ممبران کی شرکت ۔ اجلاس میں وزیراعظم کی آمد پر زور تالیوں کے ساتھ استقبال کیا گیا ۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ نے اجلاس کو جے آئی ٹی رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں اپوزیشن کے مطالبات اوراحتجاج کی متبادل حکمت عملی بھی زیرغورآئے گی اور آئندہ کی حکمت عملی پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت بھی ہوگی اس کے علاوہ اجلاس میں وزیر اعظم پراعتماد اور حمایت کی قرارداد بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.