نواز شریف نے 15ارب میں جاتی امراءکی جائیداد بیچ دی ‘ڈاکٹر طاہر القادری

Tahir-ul-Qadri PAT Lahore Pakistan

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عوامی تحریک کے سینئر رہنماو¿ں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ، اس دوران انہوں نے کہا کہ اطلاع ہے کہ نواز شریف نے 15ارب روپے میں جاتی امراءکی 3 ہزار کنال کی جائیداد فروخت کی ہے، جس کی رقم لندن میں وصول کی جائے گی۔ اقتدار کے سوا پاکستان میںپہلے بھی ان کا کچھ نہیں تھا، اب اقتدار بھی چلا گیا ،جلدجھوٹا، لٹیرا ، قاتل اور کرپٹ نواز شریف بھی بھاگ جائے گا، اقتدار میں رہتے ہوئے قومی اداروں کو رسواءکرنے کے ایجنڈے کو مکمل کرنے میں ناکام شخص اقتدار سے محرومی پر ایجنڈا مکمل کرنا چاہتا ہے،خدا جانے قومی ادارے اس قاتل اور لٹیرے کو کس وجہ سے برداشت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اس خائن کی پشت پر ہے جب تک یہ حکومت اور پنجاب کا قاتل اعلیٰ برسراقتدار ہے، قومی اداروں کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں گی۔یہ آئین، قانون اور قومی اداروں کا تمسخر اڑتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،ان کا طریقہ واردات جدا جدا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.