/

نواز شریف کا نظریہ صرف اور صرف کرپشن ہے‘ عمران خان

Hafizabad Jalsa Imran khan PTI

حافظ آباد جدت ویب ڈیسک چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسحاق ڈار کو راز دان ہونے کی وجہ سے اسحاق ڈار کو تحفظ حاصل ہے‘ نواز شریف کبھی اسحاق ڈار کو وزارت سے نکلنے نہیں دے گا‘ حکمران ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے‘ اور آج ملک کنگال ہے‘ اسحاق ڈار کی ملک سے باہر اربوں روپے کی جائیداد ہے‘ ہم نے مل کر کرپشن کے قافلے کا مقابلہ ہے‘ ادارے مضبوط کرکے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے‘ اسحاق ڈار جانتا ہے کہ نواز شریف کے پیسے کہاں پڑیں ہیں‘ اقتدار سے پہلے نواز شریف کی ایک فیکٹری تھی‘ اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف کی 30فیکٹریاں ہوگئی ہیں‘ قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کیلئے ہر چیز پر ٹیکس لگایا جاتا ہے‘ وزیر اعظم چوری کرتا ہے تو وزیروں کو نہیں روک سکتا

Leave a Reply

Your email address will not be published.