نویدہی کافی ہے‘ میرا نے دوسرے کیپٹن سے معذرت کرلی

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکا رہ میرا نے ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کے بیان کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان کیخلاف الیکشن لڑنے کی خبر صرف اور صرف جھوٹ پر مبنی ہے اداکارہ میرا نے گزشتہ روز مقامی اخبارات میں آ نے والے اپنے بیان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہ تو الیکشن کا شوق ہے بلکہ سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے چند اخبارات اور میڈیا میں آ نے والی خبرجھوٹ پر مبنی ہے اپنے ٹویٹر پیغام میں اداکارہ نے غم وغصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ اخبار ات اپنی ریٹنگ بڑ ھانے کیلئے غلط خبریں شائع کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.