//

نیب راولپنڈی کا نواز شریف کے خلاف مزید دو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

NAB Rawalpindi Reference Nawaz Sharif

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک :نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مزید دو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ضمنی ریفرنس العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ سے متعلق ہے جبکہ نواز شریف صفائی کا موقع دینے کے باوجود پیش نہیں ہوئے اس لئے نیب راولپنڈی آج دونوں ریفرنس نواز شریف کے بیان کے بغیر ہی دائر کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف مزید دو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ریفرنس العزیزیہ سٹیل مل اور فلیگ شپ انوسٹمنٹ سے متعلق ہیں جبکہ نیب راولپنڈی دونوں ریفرنسز دائر کرنے سے قبل نواز شریف کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے طلب کر چکی ہے لیکن نواز شریف کے عدم تعاون اور پیش نہ ہونے کی وجہ سے ان کے بیان کے بغیر ہی ریفرنسز دائر کئے جائیں گے اور نیب راولپنڈی آج نواز شریف کے خلاف دونوں ضمنی ریفرنس دائر کر دے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.