///

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

لاہور : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، پاک نیوزی لینڈ سیریز کا آغاز 17 ستمبر کو ون ڈے سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 برس بعد پاکستان پہنچی ہے، کیوی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز دھاکہ سے چارٹڑ فلائٹ بی جی 4031 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا نجی ہوٹل میں کرونا ٹیسٹ ہوگا، مہمان ٹیم کا کرونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں کیوی کھلاڑیوں کو پریکٹس کی اجازت ملے گی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے راولپنڈی میں کھیلنے جانے والے تین روزہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا اسٹیٹس کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلے کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز ورلڈ کپ سپرلیگ کے بجائے دو طرفہ سیریز شمار کیے جائیں گے تاہم کیوی کھلاڑی ورلڈ کپ لیگ کے میچز کھیلنے کےلیے آئندہ برس دوبارہ پاکستان آئے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈی آر ایس ورلڈ کپ سپرلیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز کا ضروری حصّہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا 15 ستمبر کو انٹراسکواڈ میچ شیڈول ہے جب کہ ون ڈے سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اٹھارہ برس بعد پاکستان پہنچی ہے، آخری مرتبہ کیوی کھلاڑیوں نے 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنا خوش آئند ہوگا، یہ سیریز پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک قدم ہے۔ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں متواتر کرکٹ ہونا خوش آئند ہے، تمام کھلاڑی پاکستان دورے پر خوش ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں جبکہ 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز 25 ستمبر سے لاہور میں کھیلی جائے گی۔ون ڈے سیریز کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں، ون ڈے میچز کے لیے 4 پچز تیار کی گئی ہیں، گراؤنڈ میں 25 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.