ن لیگ کے اقتدار کی کمر ٹوٹ چکی ہے ‘مولا بخش چانڈیو

PPP PMLN PTI

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو نے اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی دفعہ نہیں بچا سکے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خوفزدہ حکمرانوں کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہونگے ن لیگ کے اقتدار کی کمر ٹوٹ چکی ہے اب وہ نہیں چل سکتا اسے کمزور حکمران گھسیٹ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اب ن لیگ ہر آنے والے دن نئے بحران کا سامنا کریگی مشکلات میں پھنسی ہوئی حکومت عوام کی مشکلیں ختم نہیں کر سکتی۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دفعہ 144کا نفاذ کمزور حکمرانوں کی نشانی ہے ایسے ہتھکنڈے کرکے حکمران محاز آرائی کو فروغ دے رہے ہیں، لہذا ایسے اقدامات کو فوری واپس لیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.