والد نہیں چاہتے تھے شادی سے پہلے شوبز میں آئوں: مومل شیخ

Momal Sheikh

کراچی: جدت ویب ڈیسک :اداکارہ و ماڈل مومل شیخ نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں تھا کہ مجھے ٹی وی یا فلمز میں کام کرنے کا بہت شوق تھا یا مجھے اداکاری کا جنون تھا۔ یہ سب بس اچانک ہی ہوگیا، اداکاری کے جراثیم تو والدین سے وراثت میں مل گئے تھے لیکن یہ فیلڈ میرے لئے ممنوع کبھی نہیں رہی، والد کی طرف سے میرے ایکٹنگ کیریئر کو اپنانے میں کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا۔انکا کہنا تھا کہ والد جاوید شیخ نے صاف الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ تم نے اگر شوبز میں آنا ہے تو شادی کے بعد شوہر کی اجازت سے آنا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ میں شادی سے پہلے یہ پروفیشن جوائن کروں، پھر شادی کے بعد اپنے شوہر کی اجازت سے ہی شوبز میں داخل ہوئی اور اب اپنے پروفیشن کو بھی انجوائے کر رہی ہوں۔