اسلام آبادجدت ویب ڈیسک نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے مری میں ملاقات کی جس میں کابینہ کے لئے وزرا کے انتخاب کے معاملے پر مشاورت کی۔