//

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد :: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ کابینہ ملکی معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ، یورپی یونین کی پاکستان مخالف قرارداد پرغور کرے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا، کابینہ کو کورونا کیسز کی صورتحال ایس او پیز پر عمل درآمد اور علاج معالجہ پر بریفنگ دی جائے گی۔ کورونا ویکسین کی دستیابی سمیت سینٹر بارے بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں ممبر پروڈکشن کے تقرر کی منظوری دی جائے گی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے 100 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری ہوگی۔

ملکی اقتصادی صورتحال بارے قومی پالیسی واضع کرنے کی منظوری دی جائے گی، کابینہ اجلاس میں عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری بھی دی جائے گی۔کابینہ لاک ڈاون پر عملدرآمد کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے گی، پاکستان ریلویز کے ساتھ پبلک پرائیویٹ اشتراک کی بھی منظوری دے جائے گی۔وفاقی کابینہ پاکستان ریلوے میں ریل کاپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنسٹرکشن کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.