//

وزیراعظم کی انتخابی اصلاحات کیلئے بڑے پیمانے پر مشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت

#PrimeMinister #Imrnkhan #Pakistan

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹربابراعوان کو انتخابی اصلاحات کیلئے بڑے پیمانے پرمشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا شفاف انتخابات کا مطالبہ کسی ایک کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیرپارلیمانی امورڈاکٹربابراعوان کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں انھوں نے وزیراعظم کو انتخابی اصلاحات سے متعلق بین الوزارتی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کے عمل پرقوم کااعتمادبحال کریں گے
، الیکشن میں دھاندلی کسی ایک سیاسی جماعت کامسئلہ نہیں، پاکستان کامستقبل جمہوریت اورآئین کی بالادستی سے وابستہ ہے، شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں، ماضی میں انتخابات کو شفاف بنانے پر کوئی ٹھوس کام نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کیلئے بڑے پیمانے پرمشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی، ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سمیت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کریں گے اور ہر قیمت پرانتخابی اصلاحات کیایجنڈاکوتکمیل تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کے عمل میں وزارت پارلیمانی امورکی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا شفاف انتخابات کامطالبہ کسی ایک کانہیں تمام سیاسی جماعتوں کاہے۔ بابراعوان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیکر فیصلہ سازی میں شامل کریں گے اور آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کااستعمال یقینی بنایا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیاستعمال کیلئے اسٹیک ہولڈرزسیمشاورت ہوئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کوانتخابی اصلاحات ایجنڈے پرحکومت کاساتھ دینا چاہیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.