وزیرداخلہ مستعفی نہیں ہونگے ،ترجمان وزارتِ داخلہ

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک : ترجمان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ وزیرداخلہ نےکہا تھا کل شام تک میرایہ ذہن تھا کوئی اہم انتہائی فیصلہ کروں مگر چنددوستوں سےملاقات کے بعد فیصلہ تبدیل کردیا۔ترجمان وزارتِ داخلہ کی وضاحت کے مطابق چوہدری نثار نے اب سے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس میں جو اعلان کیے وہ کل شام تک کے فیصلے تھے آئندہ وزارت اور سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا اُس سے آگاہ کردیا جائے گا۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ نے استعفیٰ دینے سے متعلق انتہائی اہم اعلان کرنا تھا مگر چند دوستوں سے ملاقات کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.