وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نئی کابینہ کاپہلا اجلاس

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جمعہ کو اپنی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم آفس میں ہونے والے اجلاس میں 27 وفاقی وزرائ اور 16 وزرائے مملکت سمیت 43 ارکان نے شرکت کی۔ شاہد خاقان عباسی نے یکم اگست کو ملک کے 28 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ نئی کابینہ کے ارکان نے پاکستان مسلم لیگ âنá کے اختیار کردہ ترقیاتی ایجنڈے اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وژن کو آگے لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.