وزیر اعظم کا انتخاب ، مذاق نہیں بنانا چاہتے ، سعید غنی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزارت عظمیٰ کے لئے اپنا ووٹ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو نہیں دیں گے ۔ انہوں نے پیر کو اپنے بیان میں کہاکہ وزیر اعظم کا انتخاب ایک سنجیدہ عمل ہے جسے مذاق نہیں بنانا چاہتے ۔ عمران خان شروع سے ہی پی پی پی پر بھی تنقید کرتے رہے ہیں اور شیخ رشید کو وزارت عظمیٰ کے لئے ان کی جانب سے ہی نامزد کیا گیا ہے جو غیر جمہوری طریقہ ہے ۔ لہذا میں اپنا ووٹ ان کو کسی صورت نہیں دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا انتخاب ایک اہم قومی فریضہ ہے جس کا مذاق نہیں اڑانا چاہئے ۔ بلکہ باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ یہ عمل انتہائی سنجیدگی سے مکمل ہونا چاہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.