/

وفاقی کابینہ، قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری

#FederalCabinet #ApprovesEstablishment #Pakistan

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلیے ڈیٹا بیس کے قیام اوراس کیلیے مجوزہ قانون کی اصولی منظوری دی۔
جن وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹس اور ان سے ملحقہ ٹیچنگ ہسپتالوں کا انتظام اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی غرض سیبورڈز آف ڈائریکٹرزکی تعیناتی کی منظوری دی گئی ان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائیلڈ ہیلتھ کراچی کیلئے ڈاکٹر احسن ربانی، پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی، عامر اے اللہ والا ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیزز کراچی کیلئے ڈاکٹر حسنات محمد شریف، جسٹس سرمد جے عثمانی، حسن عزیز بلگرامی ، بورڈ آف گورنرز برائے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر کراچیکیلئے ڈاکٹر امتیاز اے ہاشمی اور پرفیسر ایس ٹیپو سلطان جبکہ بورڈ آف گورنرز برائے پمز اسلا م آباد میں مزمل رشید شامل ہیں۔کابینہ نے وفاق کے زیرانتظام 5 اسپتالوں کے ایم ٹی آئی بورڈ آف ڈائریکٹرز، بجلی کی 10 تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈزآف ڈائریکٹرزمیں صارفین کے نمائندوں کی شمولیت ،ایم ڈی بیت المال سمیت اہم تعیناتیوں کی بھی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعظم نے کابینہ کو تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ نیوکلیئر اور بائیولوجیکل ہتھیاروں سے متعلقہ سامان، ٹیکنالوجی اور آلات وغیرہ کی برآمد پر کنٹرول کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرار دار 1540پر موثرعمل درآمد کو یقینی بنانے اور ویپن آف ماس ڈسٹرکشن کا پھیلا وروکنے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے عزم کو مزید موثر طریقے سے عملی جامہ پہنانے کے لئے کابینہ نے اسٹریٹجک ایکسپپورٹ کنٹرول ڈویژن کو بعض اختیارات تفویض کرنے کی منظوری دی تاکہ وہ اس حوالے سے بروقت فیصلے لے سکے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہوا، اجلاس کے آغاز میں وزیرِ اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔ اجلاس کو اس حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔کابینہ نے افغانستان میں یونائیٹڈ نیشنز اسسٹنس مشن اور یونیسیف کی درخواست کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی سے کابل تک چند کنٹینزر کی ترسیل کی اجازت دینے کی منظوری دی۔ کابینہ نے خالد حامد کو چیف ایگزیکٹیو آفسیر برائے نیشنل انشورنس کمپنی تعینات کرنے کی منظوری دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.