وہ جانور جسے گھر میں موجود انسان کی موت کا پتہ پہلے سے لگ جاتا ہے۔جاننے کیلئے کلک کریں

Dead Body

جدت ویب ڈیسک جانور انسان کے علاوہ مخفی دنیا کے وجود کا احساس کرلیتے ہیں۔سائنس بھی انکی اس صلاحیت کو تسلیم کرچکی ہے۔کسی آفت کے رونما ہونے سے پرندے پھڑپھڑاتے ہوئے اڑنا شروع کردیتے ہیں تو کیڑے مکوڑے اپنے بلوں سے باہر آجاتے ہیں۔زمانہ قدیم سے لوگ جانوروں اور حشرات کی ان خصوصیات سے آگاہ ہیں ا ور ان سے تعبیر اور فال بھی لیتے رہے ہیں۔کتااور بلی تو ایسے جانوروں میں شمار ہوتے ہیں جو انجانی مخلوق کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چند سال سے بلی کی اس صلاحیت کا بھی چرچا ہورہا ہے کہ وہ موت کے فرشتوں کو دیکھ کر وہ کسی مرنے والے انسان کی طرف راغب ہوجاتی ہے۔ہر بلی میں تو یہ صلاحیت ممکن ہے موجود نہ ہو لیکن برطانیہ کے ایک نرسنگ ہوم میںآسکر نامی ایک بلی ایسی پائی جاتی تھی جس نے پچاس کے قریب مریضوں کی موت کا سمے بتادیتی تھی۔جب ایسے لوگوں کی موت کا وقت آتا تو یہ بلی اس مریض کو دیکھ کر حیرت سے دیکھتی اور ہوا میں کسی وجود کو گھورنے لگتی تھی۔اس واقعہ کی خبرآنے کے بعدسے یورپ میں گھروں اور نرسنگ ہومز میں بلیاں پالنے کا رواج بڑھ چکا ہے۔آج سے دس سال پہلے ڈاکٹر دوسا نے نیو انگلینڈ جنرلآف میڈیسن میں ایک مضمون میں ایسی بلی کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بلیوں کی غیرمعمولی حس قبل از وقت مرنے کا احساس دلادیتی ہیں ،ڈاکٹر دوسا کا کہنا تھا کہ اس نے ایک بلی کو دروازے پر بے چینی سے پنجے مارتے دیکھا جبکہ اندر کمرے میں پڑا مریض جان کنی کے عالم تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.