ٹماٹر کا استعمال بہت سی مہلک بیماریوں سے بچنا ممکن

جدت ویب ڈیسک ؛ یہ صرف ایک سبزی ہی نہیں بلکہ بے شمار فائدے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹماٹروں کو سرخ جواہر بھی کہا جاتا ہے جو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ ہیں۔ ریسرچ جرنل سائنٹفک رپورٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹماٹر کا باقاعدہ استعمال جلد کے کینسر کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ رپورٹ میں چوہوں پر کئے گئے تجربات کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔تجرباتی طور پر چوہوں کو پہلے 35 ہفتوں تک ٹماٹر کے اجزا کھلائے گئے اور اس کے بعد انہیں الٹراوائلٹ (بالائے بنفشی) روشنی کا سامنا کرایا گیا تو جن چوہوں نے ٹماٹر نہیں کھایا تھا ان کے مقابلے میں جن چوہوں نے ٹماٹر ملے اجزا کھائے تھے ان میں جلد کے کینسر کا خطرہ 50 فیصد کم نوٹ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.