پاکستان اور جنوبی افریقہ کا آخری ٹی 20 ٹاکرا آج سنچورین میں ہوگا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت پر نظریں جما لیں ہیں ، ان کا کہنا ہے  کہ دو ایک کی برتری سے مورال ہائی ہے، پاکستانی کھلاڑی مسلسل دوسری سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ میں چوتھا اور آخری ٹی 20 بھی سنچورین کے میدان میں شیڈول ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ  شروع ہو گا، چار میچوں کی سیریز میں پاکستان  کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔کپتان بابر اعظم  کامیابی کے لئے پرجوش ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کا مورال ہائی ہے، جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔پاکستانی  ٹیم میں کسی کھلاڑی کے ردو بدل امکان نہیں  جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.