//

پاکستان بھر میں کورونا وباکا ریکارڈ ٹوٹ گیا201 افراد جاں بحق

#CoronaWabakarecord #Pakistan #SOPs #Sindh #NCOC #Karachi

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: کوروناوبا کے باعث آج 201 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,682,01 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ80 ہزار 356 ، پنجاب میں 2 لاکھ 96 ہزار 144، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 15 ہزار 596، اسلام آباد میں 74 ہزار 131، بلوچستان میں 21 ہزار 945 ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا کے فعال مریضوں کی تعدادسرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد88 ہزار 207 ہے۔ جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعدادکورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 292 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 810,231 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 201 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 530 ہوگئی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.