/

پاکستان میں قیام پذیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت ختم

afghan refugees in pakistan

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان میں قیام پذیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی مدت 30جون کو ختم ہو جائیگی ۔ قیام کی مدت میں مزید توسیع کا فیصلہ نگران وفاقی کابینہ کریگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت کل ختم ہو جائیگی تاہم پاکستان میں مزید قیام کی توسیع کافیصلہ نگران وفاقی کابینہ کرے گی۔ اس سے قبل کی حکومت نے ملک بھر میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی توسیع 6، 6 ماہ کیلئے کرتی تھی۔ دسمبر 2017ء میں سابق وفاقی کابینہ نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں 30جون 2018ء تک آخری توسیع کی تھی جو ہفتہ کو ختم ہو جائیگی۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق وزارت نے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی سمری بھیجی جارہی ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ نگران وفاقی حکومت کریگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.