پاکستان کر کٹ بورڈ کے تحت امپائرز ریفریشر کورس کا آغاز

جدت ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام 3 روزہ امپائرز ریفریشر کورس قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا۔ امپائرز کورس میں پنجاب بھر سے 42 امپائرز شرکت کر رہے ہیں جن میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک امپائرز شامل ہیں۔عالمی کرکٹ باڈی کی جانب سے نئے قوانین سامنے لانے کے بعد پی سی بی نے اپنے امپائرز کو ان سے روشناس کرانے کے لئے 3 روزہ ریفریشر کورس قذافی اسٹیدیم میں شروع کیا ہے۔کورس میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک امپائرز شرکت کررہے ہیں۔ انٹرنیشنل پینل امپائر احسن رضا شرکا کو نئے قوانین کے بارے میں لیکچر دے رہے ہیں۔اس کورس میں مردوں کے ساتھ 4 خواتین امپائر بھی شامل ہیں۔ انسٹرکٹر احسن رضا کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں کافی زیادہ تبدیلیاں آ رہی ہیں جنہیں جاننا بہت ضروری ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.