/

پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے والوں کو لوگ چیونٹیوں کی طرح مسل دیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

#LahoreHighCourt #Pakistan #PMLN #leaderJavedLatif

 

لاہور: جدت ویب ڈیسک:جاوید لطیف چھوڑ دیں پاکستان ،کسی اور ملک کی شہریت لے لیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹلاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست نمٹادی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کی بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ لیگی رہنما جاوید لطیف عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کہا کہ کالے کوٹ والے نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا، جو شخص ملک کے خلاف بات کرے میں اس کو ریلیف نہیں دوں گا، پہلے اس ملک کے خلاف بات کرنا پھر اس ملک کی عدالتوں سے ریلیف لینے آجانا، ایسے نہیں ہوگا۔چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ ہماری حب الوطنی ہے یا حب الشخصی ہے، پاکستان کی اسمبلیوں میں حلف لینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، جاوید لطیف چھوڑ دیں پاکستان ،کسی اور ملک کی شہریت لے لیں، پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانے والوں کو لوگ چیونٹیوں کی طرح مسل دیں گے۔جاوید لطیف کے وکیل نے درخواست واپس لے لی تو عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی۔

جاوید لطیف نے اپنے خلاف مقدمے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقدمے میں ماتحت عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے، درخواست گزار ایک سیاسی کارکن ہے، عوامی نمائندگی کے مینڈیٹ کے تحت قانون کی پاسداری پر یقین رکھتا ہے، میرے خلاف درج مقدمے کو کالعدم قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.