//

پاکستان کے کردار کی تعریف .آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: :: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم جوزف نے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی، آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے تعاون جاری رکھے گا، افغانستان میں دیرپا امن کیلئے بھی ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم جوزف نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکیوں کے کامیاب انخلا میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ سی آئی اے چیف اس سے قبل افغانستان اور بھارت کا بھی دورہ کر چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.