پاک بھارت تعلقات میںکچھ’’ دو اور لو‘‘ کی بنیاد پرآگے بڑھنا ہوگا ، عبدالباسط

نئی دلی جدت ویب ڈیسک بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے کچھ دو اور لو کی بنیاد پرآگے بڑھنا ہوگا۔بھارت میں عنقریب سبکدوش ہونے والے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے ساوتھ ایشیا فورم فارآرٹ اینڈ کریٹو ہیرٹج کی جانب سے کانفرنس سے خطاب میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو کسی واقعہ سے متاثرہوئے بغیرجامع مذاکرات کا عمل شروع کرنے کی ضرورت ہے ، دونوں ممالک کو مزاکرات کی کوشش کرتے رہنا چاہیئے اور دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے سیاسی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہیے جب کہ تعلقات میں بہتری کے لیے کچھ دو اورلو کی بنیاد پرآگے بڑھنا ہوگا، ہمیں ان طاقتوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونا چاہیئے جو تعلقات میں بہتری نہیں چاہتیں۔کلبھوشن یادیو کی رہائی پرسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو مجرم ثابت ہوا ہے اور اس کی رحم کی اپیل کا فیصلہ پاکستان کی فوجی عدالت کرے گی۔ عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیرمیں حق خود ارادیت اور استصواب رائے کیلئے تمام شرائط پوری کرنے کو تیار ہے ، ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کوعملی جامہ پہنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.