پر ورجن اٹلانٹک کی پرواز کو لینڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا

#Difficulties #landing #Firstflight #VirginAtlantic #LahoreAirport

لاہور:جدت ویب ڈیسک: برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز براہ راست 150 ملکی و غیر ملکی مسافروں کو لے کر علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچ گئی تاہم پرواز کو لینڈنگ کے دوران مشکلات کا سامنا رہا۔دوسری جانب ورجن اٹلانٹک کے طیارے کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کلئر نہ ہونے کی وجہ سے لینڈنگ میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رن وے کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے طیارہ کافی وقت پر لاہور کی ج?اؤں میں پرواز کرتا رہا۔برطانوی فضائی کمپنی ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، اس سلسلے میں پہلی پرواز لندن سے براہ راست لاہور پہنچی جس کا استقبال برطانوی سفارتخانے کے عملے نے کیا۔ پرواز میں 150 ملکی و غیر ملکی مسافر سوار تھے ۔