پشاور نے بتا دیا ہے کہ صادق اور امین کون ہے ‘مریم نواز

PMLN

پشاور جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ  ن  کی مرکزی رہنما , سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پشاور نے بتا دیا ہے صادق اور امین کون ہے ؟کے پی کے کے حکمران نے عوام کی ترقی کی ہوتی تو نوازشریف کے جلسے میں خالی کرسیاں ہوتیں , پشاور میں مسلم لیگ ,ن,,کا سیلاب آیا ہے ,, ساڑھے تین سو ڈیم بنانے اور دوسرے ملکوں کو بجلی فراہم کر نے کا دعویٰ کر نےو الا بتائیں بجلی کہاں ہے ؟عاصمہ رانی اور اسما ئ کے قاتل کہاں ہیں ؟کے پی کے کی پولیس نا اہل نہیں عمران خان تم نا اہل ہو , ساڑھے چار سال بعد میٹرو بس بن رہی ہے , انٹر نیشنل سٹینڈر کے ہسپتال اور سکول کہاں ہیں ؟کے پی کے عوام دلیر ہیں لیڈر بھی دلیر اور بہادر ہوناچاہیے , خیبر پختون خوا سمیت پورے پاکستان میں 2018کے الیکشن میں شیر دھاڑے گا ۔ اتوار کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پشاور نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے , پشاور نے بتادیا ہے کہ صادق اور امین کون ہے ؟۔انہوںنے کہاکہ آج مسلم لیگ نواز کا سیلاب آیا ہوا ہے ,ہم نے تاریخ میں پڑھا بھی ہے , سنا بھی ہے اوردیکھا ہے کہ کے پی کے عوام بہادر اور جرات مند ہیں , آپ کی بہادری اور دلیری مشہور ہے , آپ بہادر ہیں تو لیڈر بھی بہادر ہونا چاہیے یا نہیں ؟ لیڈر بھی دلیر ہونا چاہیے یا نہیں ؟ انہوںنے کہاکہ کیا پانچ سال سازشیں کر نے والا آپ کا لیڈر ہوسکتا ہے , پانچ سال کنٹینر پر چڑھ کر بیٹھنے والا آپ کا لیڈر ہوسکتا ہے , جھوٹ بولنے والا آپ کا لیڈر ہوسکتا ہے؟ کیا الزام لگانے والا آپ کا لیڈر ہوسکتاہے , بہتان لگانے والا لیڈر ہوسکتا ہے ؟ جس پر نہیں نہیں اور رو عمر ان رو کے نعرے لگائے گئے ۔مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آج تک رو رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پانچ سال اس نے خدمت کی ہوتی ہے تو پشاور میں ,ن,,لیگ کے جلسے میں خالی کرسیاں ہوتیں جیسے لاہور میں عمران خان کے جلسے میں تھیں۔ مریم نواز نے کہاکہ آپ نے 2013میں عمران خان کو ووٹ دیا اور وہ آپ کے ووٹ کے جواب میں کنٹینر لے آیا اور ساڑھے چار سال اس کنٹینر سے اترا ہی نہیں ۔انہوںنے کہاکہ یکساں تعلیم کا دعویٰ کہاں گیا ہے , کہا تھا امیر اور غریب کو ایک جیسی تعلیم ملے گی , ایک سکول مجھے دکھادیں جو نیا بنا ہو بلکہ پچھلے بھی بند کر دیئے گئے ۔عمران خان نے انٹرنیشنل سٹینڈر کے ہسپتال بنانے کے دعوے کئے تھے وہ ہسپتال کہاں ہیں ؟انہوںنے کہاکہ کے پی کے لوگ علاج کےلئے پنجاب جاتے ہیں , پنجاب کے ہسپتال آپ کے ہیں , کیا کے پی کے کے عوام کا یہ حق نہیں تھا کہ ان کو ایک اچھا ہسپتال مل جاتا۔انہوںنے کہاکہ دعویٰ کیا گیا کہ ساڑھے تین سو ڈیم بنائیں گے وہ کہاں ہیں , کہاں تھا کے پی کے میں بجلی بنا کر دوسرے ممالک کو دینگے , وہ بجلی کہاں ہے انہوںنے کہاکہ آپ کے پر سیلاب کی مصیبت آئی ہے او رجب ڈینگی آیا آپ ہسپتالوں میں تھے , اس وقت کے پی کے کا لیڈرپہاڑوں پر چڑھ کر بیٹھا تھا ۔انہوںنے کہاکہ ساڑھے چار سال یاد آیا نوازشریف دس ہزار میگا واٹ بجلی بنا گیا , موٹر وے بنا گیا, سی پیک بنا گیا , نوازشریف دہشتگردی کے اندھیرے اللہ کے فضل وکرم سے ختم کر یا گیا ,عمران خان کی چار سال بعد نیند کھلی ۔میٹرو بس پر تنقید کر نے وارلے بتائیں آج پورا پشاور کھدا پڑا ہے , کھودنے کی ضرورت نہیں ,اگلی بار نوازشریف بنادےگا , جب کنٹینر پرچڑھ کر کرتب دکھاتا تو کوئی دیکھنے نہیں آتا ۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے لوگ پوچھ رہے ہیں پاکستان کی بیٹی عاصمہ ,اسما اور شریفاں بی بی کے قاتل کہاں ہیں ؟عاصمہ رانی کے گھر والے عمران خان تمہاری راہ ددیکھتے رہے تم میں اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ تم جا کر تسلی کا ہاتھ رکھ دوانہوںنے کہا کہ تم جہاں جاتے ہو پنجا پ پولیس کو گالی دیتے ہیں ,ہم کے پی کے پولیس کو کچھ نہیں کہیں گے , یہ ہمارے بھائی اوربیٹے ہیں , کے پی کے پولیس نا اہل نہیں تم نا اہل ہو , 2018کا الیکشن آرہا ہے , 2018میں پشاور میں شیر دھاڑے گا , کے پی کے میں شیر دھاڑے گا , پورے پاکستان میں انشائ اللہ شیر دھاڑے گا.

Leave a Reply

Your email address will not be published.