پنجگور میں دھماکہ‘ ماں اور بیٹی سمیت 2 افراد جاں بحق اور بیٹا زخمی

pak army

پنجگور جدت ویب ڈیسک بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ہونے والے دھماکے میں ماں اور بیٹی سمیت 2 افراد جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔دھماکے کے فوری بعد پولیس اور لیویز کے اہلکار موقع پر پہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں ٗ زخمی لڑکے کو فوری طور پر علاج معالجے کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ضلع پنجگور کے علاقے ٹسپ میں گھر کے باہر دھماکہ کیا گیا اس حوالے سے کمشنر مکران ڈویڑن بشیر بنگلزئی نے بتایا کہ یہ ایک دستی بم دھماکا تھاتاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ دھماکا کس طرح کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.