پولیس شہداء کا مشن جاری رکھا جائیگا ‘عارف اسلم رائو

کراچی جدت ویب ڈیسک پورے ملک کی طرح شاہ فیصل کالونی میں یوم شہداء پولیس کی تقریب کا انعقاد ۔پولیس افسران سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ علاقہ معززین کی شرکت ۔اسکولوں کے طلباء و طالبات کا شہداء پولیس کو خراج عقیدت ،SPشاہ فیصل محمد عارف اسلم رائو نے SHOشاہ فیصل ساجد محمود اور سیاسی و سماجی و علاقہ معززین کے ہمراہ SIPشہید نذیر حسین کی شاہ فیصل کالونی میں جائے شہادت پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید نذیر حسین کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ۔شاہ فیصل کالونی تھانے میں شہداء پولیس کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے SPشاہ فیصل محمد عارف اسلم رائو نے کہاکہ آج کا دن تجدید عہد کا دن ہے ہم اپنے شہداء سے اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہید پولیس افسران واہلکاروں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ملک و قوم کی حفاظت میں شہید پولیس افسران واہلکاروں کا مشن جاری رکھا جائیگا انہوں نے کہاکہ ہم اپنے شہید وں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں اور اُن کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔تقریب کے اختتام پر یوم شہداء پولیس کی یاد میں نغمے اور ٹیبلو پیش کئے اور شہداء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.