//

پچاس ہزار پاکستانیوں کے خفیہ اکاونٹ نیب کو مل گئے

#SecretAccounts #Pakistanis #NAB #FIA

لاہور:جدت ویب ڈیسک: ایف آئی اے، ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اور نیب سمیت دیگر تحقیقات کرنے والے اداروں کو کرپشن اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے کمائی گئی دولت کو منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ممالک بھجوائے گئے سات سے آٹھ ارب ڈالر کے خفیہ اثاثوں اور بینک اکانٹس کی تفصیلات مل گئیں۔
شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بہت سے رازوں سے پردہ اٹھ چکا ہے۔ بین الاقوامی آرگنائزیشن کارپوریشن ڈیولپمنٹ نے حکومت کو50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے چالیس ممالک میں ڈیڑھ لاکھ خفیہ اکا نٹس کی معلومات فراہم کر دی ہیں جو بہت اہم ہیں۔خفیہ اکانٹس کی معلومات بین الاقوامی آرگنائزیشن اکنامک کارپوریشن ڈویلپمنٹ (OECD ) نے فراہم کیں، تفصیلات ملنے کے بعد ادارے شوگر، ایل این جی، آئل،آ ٹے اور دیگر کرپشن کیسز کی تحقیقات مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
ایف آئی اے نے انہیں شواہد پر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے شوگر کیس میں تحقیقات کیں اور شواہد ان کے سامنے رکھے ،پہلے تو شہباز شریف نے تسلیم کرنے سے انکار کیا پھر کہا بزنس کے معاملات سلمان شہباز اور ان کی ٹیم دیکھتی ہے، اس لیے ان کو زیادہ معلومات نہیں ۔ان خفیہ اکانٹس میں تقریبا سات سے آٹھ ارب ڈالر موجود ہیں جبکہ اڑھائی سے تین ارب ڈالر ز کی د بئی، ملائیشیا ،لندن، اسپین ،امریکہ ،کینیڈا، ناروے اور کوریا میں رہائشی اور کمرشل پراپرٹیاں خریدی گئی ہیں۔ زیادہ تر برطانیہ میں پراپرٹی اور بینک اکا نٹس ہیں۔لندن میں شہباز شریف نے جو فلیٹ خریدے وہ بھی انہی خفیہ اکا نٹس کے ذ ریعے رقم منتقل کر کے خریدے گئے ۔ ان فیلٹس کی ادائیگی کے حوالے سے کو ئی ثبوت شہبازشریف ایف آئی اے کو فراہم نہ کر سکے ۔یہی صورت حال جہانگیر ترین اور اور ان کی فیملی کی ہے ، ترین فیملی کے تین سے پانچ اکا نٹ ہیں جس میں تین سے پانچ ارب روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.