/

پیرس ہلٹن نے کارٹر ریوم سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

امریکی گلوکارہ، اداکارہ و کاروباری خاتون 40 سالہ پیرس ہلٹن نے منگنی کے 8 ماہ بعد 40 سالہ کارٹر ریوم سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔
پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم نے رواں برس فروری میں اداکارہ و گلوکارہ کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منگنی کی تھی۔
شوبز ویب سائٹ ’ای نیوز‘ کے مطابق پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم نے لاس اینجلس میں قریبی رشتے داروں اور ساتھیوں کی موجودگی میں شادی کی اور تقریبات چند تک جاری رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی مختلف تقریبات کے دوران پیرس ہلٹن نے معروف فیشن ہاوٌسز کے لباس پہنے اور انہوں نے شادی کی دعوت کو عام نہیں کیا تھا۔اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے بھی بتایا کہ پیرس ہلٹن اور کارٹر ریوم نے 11 نومبر کو شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں نے لاس اینجلس کے نواحی علاقے میں پرتعیش مقام پر دوستوں، کاروباری شخصیات اور رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کی۔علاوہ ازیں پیرس ہلٹن نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگز کا استعمال کرکے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے 11 نومبر کو شادی کرلی۔ان کے شوہر کارٹر ریوم نے انسٹاگرام پر شادی سے متعلق کوئی پوسٹ نہیں کی، البتہ ان کی شادی کے انتظامات کرنے والی شخصیات نے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی۔

گلوکارہ نے 40 ویں سالگرہ کے موقع پر فروری 2021 میں منگنی کی تھی—فوٹو: پیرس ہلٹن ویب سائٹ