اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ دانیال عزیز میرے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا شوق پورا کرلیں پیپلزپارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کرتی رہے گی پی آئی اے ملازمین کے ساتھ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی پی آئی اے کو ملازمین کے ساتھ مل. کر بچایا جائے گا سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سوال کیا ہے کہ حکومت بتائے پی آئی اے کو کسے بیچا جا رہا ہے ؟ کیا پی آئی اے کو خریدنے والے حکومت کے فرنٹ مین نہیں ہیں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دانیال عزیز پی آئی اے کی کارکردگی پر قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوں حکومت پی آئی اے کا ٹرانزیکشن اسٹرکچر پارلیمنٹ میں پیش کرے پی آئی اے کو بند دروازے کے پیچھے بیچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اعلان کیا کہ پی آئی اے کی کارکردگی پر بہت جلد وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا مسلم لیگ نے پی آئی اے کو تباہ کردیا ہے حکومت نے آج تک پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی کوشش نہیں کی ہے.