پیپلز ہائوس کراچی میں یوم سندھ ثقافت کی تقریب

یوم ثقافت سندھ کے حوالے سے آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پیپلز ہائوس کرا چی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی سندھ اور کراچی کے علاقائیذمہ داران کے علاوہ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے خاص طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے کردار کو سراہا اور خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کی جانب سے شریک مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا۔ تقریب میں پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن ضلع غربی لیڈیز ونگ کی صدر فرزانہ بلوچ کے علاوہ صحافی حبیب الرحمان، طوبیٰ، مشال، ہما بیگ، ضلع دادو کے جیالے خدا بخش کھوکھر اور ڈسٹرکٹ ویسٹ شعبہ خواتین نے شرکت کی۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کا 53 سالہ یوم ستائش پر کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر شرکائ نے اتحاد اور بھائی چارگی کے فروغ کا اعادہ کیا۔ تاہم پیرا میڈیکل اسٹاف لیڈیز ونگ کی صدر ضلع غربی فرزانہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ہمیشہ کام کرتی رہی ہیں اور ہمیشہ کرتی رہیں گیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت پاکستان کی وحدت کی امین ہے۔