پی آئی اے کے چار خراب طیارے اڑان بھرنے کے لیے تیار

کراچی جدت ویب ڈیسک :: :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی آئی اے کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے ایک طیارے کی تصویر شئیر کی گئی اور ساتھ لکھا کہ جب بہتری کے لیے سب کچھ بدل رہا ہے تو انجئینرنگ پیچھے کیوں رہے؟
ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے چار طیاروں کو مرمت اور سروس کے بعد آپریشن کے لیے واپس لایا گیا ہے۔  پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے چار خراب طیاروں کی مرمت کرکے اڑان بھرنے کے قابل بنانے کا دعویٰ کردیا ہے پی آئی اے ہینگر میں دو ائیربس اے تھری ٹوئنٹی طیارے بھی کھڑے ہیں جن کے حوالے سے اطلاع آئی تھی کہ ان میں بھی انجن نہیں ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے ماہانہ کرایہ ادا کیا جارہا ہے۔
پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے بھی کھڑے تھے کہ ایک میں انجن اور دوسرے میں معمولی پرزہ نہیں تھا اس لیے یہ اڑانیں بھرنے والی فلیٹ میں شامل نہیں تھے۔یاد رہے چند ماہ پہلے یہ بات سامنے آئی تھی کہ پی آئی اے کے چار طیارے کھڑے ہیں، ان میں ایک بوئنگ 777 طیارہ بھی شامل ہے جو گزشتہ ایک سال سے کھڑا ہے، اسے ابتداء میں انجن کی عدم دستیابی پرکھڑا کیا گیا لیکن دو بار رقم کی فراہمی کے باوجود یہ طیارہ اڑان بھرنے کے قابل نہیں بن سکا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.