لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ کا آغاز ہو گیا اور 6 فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے ۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ کا آغاز ہو گیا‘شعیب ملک ملتان سلطان کی قیادت کریں گے اور 6 فرنچائز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان ہوں گے ، لاہور قلندرز برینڈن میکولم کی قیادت میں میدان میں اتریں گے ۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ملتان سلطان کو پی ایس ایل فیملی میں آنے پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کروانے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے ۔اور اس لئے کیلئے ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے تجربہ کار مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کی باگ ڈور اس مرتبہ بھی ڈیرن سیمی سنبھالیں گے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت تیسرے ایڈیشن میں بھی سرفراز احمد ہی کریں گے ۔