پی سی بی کی نا اہلی ‘سرفراز احمد کو لاکھو ں روپے کا نقصان‘ جانئے

Sarfraz Ahmed PCB

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان کرکٹ بورڈ کی نااہلی کے باعث قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو لاکھو ں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ سرفراز احمد اور دیگر پاکستانی کرکٹر ز نے بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کھیلنے کا معاہد ہ کرکھا تھا تاہم اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیو ں کی شرکت ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے مشروط کرد ی گئی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی نومبر میں کرانا چاہتا ہے۔اسی غیر یقینی کی صورتحال میں کھلنا کی ٹیم نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا معاہدہ ختم کردیا ہے، اس فیصلے سے سرفرازاحمد کو تقریبا 40 سے 50 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ معاہدہ اس لئے ختم ہوا ہے کہ کھلنا ٹائیٹنز کے پاس ایک ہی وکٹ کیپر تھا اور منتظمین کی خواہش تھی کہ سرفراز احمد پورا ٹورنامنٹ کھیلیں لیکن جب این او سی کا معاملہ کھٹائی میں پڑا تو کھلنا کی ٹیم نے کسی اور وکٹ کیپر سے معاہدہ کر لیا۔ سرفراز احمد کے ایجنٹ اب اس کوشش میں مصروف ہے کہ بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کی کوئی اور فرنچائز ان کے ساتھ معاہدہ کرلے، سرفراز احمد نے پہلی بار بنگلہ دیش لیگ میں شرکت کرنا تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.