پی ٹی آئی کاکل یوم تشکر، پنڈال سج گیا

جدت ویب ڈیسک :سپریم کورٹ کا پانامہ کیس کا فیصلہ آنے اوروزیر اعظم نواز شریف کےنہ اہل ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیرٔمین عمران خان نے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا اس کے لئے اسلام آباد کا پریڈ گراؤنڈ چُنا گیا،اب وہاں پر تیاریاں زورشور سےجاری ہیں ،،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کل پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آ باد کے مطابق تحریک انصاف جلسہ رات 11 بجے تک جلسہ ختم کرنے کی پابند ہوگی اور جلسے عام کے موقع پر ٹریفک کی روانی اور سیکورٹی کے لیے پولیس کو ہدایت کردی گئی ہے۔پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تھا اور اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کا کہا تھا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جلسے کے دوران ایکسپریس وے اور مری روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ قائم رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.