پی ٹی وی نے چار سال میں تقریباً پہلی بار عمران خان کی پوری پریس کانفرنس براہ راست نشر کی

جدت ویب ڈیسک : وزیر اعظم کے نہ اہل ہوتے ہی سرکاری ٹی وی بھی آزاد ہوگیا، جمعہ کو سہہ پہر تین بجے کے بعد جب عمران خان نے پریس کانفرنس کی تو سرکاری ٹی وی نے ان کی پوری پریس کانفرنس براہ راست نشر کی۔ یہ گزشتہ 4 سال میں پہلا موقع تھا جب اپوزیشن کے کسی رہنما کو پی ٹی وی پر براہ راست دکھایا گیا ہو، اس سے قبل اپوزیشن کی اسمبلی کی تقاریر بھی خواہ وہ کتنی ہی اہم کیوںنہ ہوں پی ٹی وی پر نشر نہیں کی جاتی تھیں، کیونکہ سرکاری ٹی وی صرف سرکاری ہی تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.